مجھے سلمان خان کانیا روپ بہت پسند آیا ہے،پریٹی زنٹا
منگل 2 فروری 2016 16:31
ممبئی(آن لائن) بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ مجھے سلمان خان کانیا روپ بہت پسند آیا ہے،سلمان نے اپنی نئی فلم”سلطان “میں ریسلر کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے بہت محنت کی ہے اور ان کی جسامت نہایت ہی شاندار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔ پریتی نے کہا کہ میں نے بالی وڈ میں اپنی واپسی کے لیے منصوبہ بنا لیا ہے اور اس کے لیے باقاعدہ تیاری بھی شروع کر دی ہیں۔
جبکہ فلم کے سکرپٹ پر غور شروع کر دیا ہے تا کہ کیمرے کا سامنا کرنے سے پہلے خود کو تیار کر سکوں ۔انہوں نے کہا کہ میں دوستی کے انتخاب میں محتاط ہوں،میں بہت کم گو ہوں اسی وجہ سے زیادہ دوست نہیں بناتی۔تاہم بالی وڈ میں میرے بہت سے دوست ہیں جن میں سلمان خان سر فہرست ہیں۔(جاری ہے)
میں ان کے ساتھ وقت گزارتی ہوں اور شوبز پارٹیوں میں شرکت کرتی ہوں۔مجھے اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔
میں دیوالی بہت اچھی طرح مناتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ ہر تہوار کو خوشی سے مناؤں اور دوستوں کو مدعو کروں۔انکا کہنا تھا کہ سلمان خان بہت شرمیلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم”چوری چوری چپکے چپکے“ میں میرے ڈائیلاگز سن کر سلمان شرمندہ ہو جاتے تھے ،وہ حقیقت میں بہت ہی شرمیلے ہیں۔انہوں نے ”چوری چوری چپکے چپکے“ میں کام کرنے والی اپنی ساتھی اداکارہ رانی مکھر جی کو اپنی سب سے بہترین ساتھی اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان بہترین کیمسٹری ہے۔پریتی اور رانی نے فلم”ہر دل جو پیار کرے گا،ویرزارا،اور کچھ کچھ ہوتا ہے“ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔واضح رہے کہ بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ان دنوں ہدایتکارعلی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم”سلطان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں انوشکا شرمرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔مزکورہ فلم رواں سال عیدالفطر پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.