عالیہ بھٹ میں کرینہ کپور جیسا کچھ نہیں ہے،شاہد کپور

منگل 2 فروری 2016 16:31

عالیہ بھٹ میں کرینہ کپور جیسا کچھ نہیں ہے،شاہد کپور

ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکارہ شاہد کپور نے کہا ہے کہ میں جاپانی ثقافت سے بہت متاثر ہوں اس لیے جاپانی زبان سیکھ رہا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔شاہد کپور کا کہنا تھا کہ میں جاپانی ثقافت نے مجھے بہت متاثر کیا ہے ،میں ساتھیوں سے بھی جاپانی بولتا ہوں۔اداکار کہنا تھا کہ میری نئی آنے والی فلم”رنگون“ ہے جس کے ڈائریکٹرو شال بھر دواج ہیں۔

میں اس میں آرمی آفیسر کا کردار کر رہا ہوں ۔میرے ساتھ اس میں کنگنا راناوت بھی کام کر رہی ہیں۔اپنی بیوی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد نے کہامیری اپنی بیوی سے بہت زیادہ ذہنی ہم آہنگی ہے۔تاہم مجھے اپنی بیوی کا نام میڈیا میں لینا اچھا نہیں لگتا ۔انہوں نے کہا فلم ”رنگون “ میں سیف علی خان اور کنگنا راناوت نمایا ں کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جب شاہد سے عالیہ بھٹ اور ان کی سابقہ دوست کرینہ کپور کا موازنہ کرنے کو کہا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ عالیہ کے لیے بہت اعزاز ہے کہ ان کے اور کرینہ کے درمیان مماثلت کی بات کی جا رہی ہے،میرا نہیں خیال کہ ان دونوں کا کوئی مقابلہ ہے کیونکہ دونوں بالکل مختلف ہیں۔شاہد کپور نے کہا کہ عالیہ بھٹ میں کرینہ جیسا کچھ نہیں ہے اورمیرے خیال میں دونوں نے بہت اہم اچھا کام کیا ہوا ہے۔شاہد کا مزید کہنا تھا کہ کرینہ ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جو انڈسٹری میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔