ممکنہ نجکاری کیخلاف لیسکو ملازمین بھی سڑکوں پر نکل آئے،حکومتی فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج

منگل 2 فروری 2016 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) قومی ایئرلائنز ”پی آئی اے“ کے ملازمین کے بعد لیسکو کے ملازمین بھی لیسکو کی مجوزہ نجکاری کے حکومتی فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کی کال پر لیسکو کے سینکڑوں ملازمین نے یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی قیادت میں لیبر ہال نسبت روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی اور لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لیسکو کی نجکاری نہ منظور کے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

لاہور پریس کلب کے باہر لیسکو ملازمین کے احتجاجی دھرنے سے سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگئی اور گردونواح کی سڑکوں پر ٹریفک بری طرح جام رہی۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے کہا کہ وہ قومی اثاثوں کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ خواہ اس کے لیے کوئی بھی قدم اٹھانا پڑا تو اس سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :