احتجاجی سیاست ملکی معیشت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے،زاہد بخاری

منگل 2 فروری 2016 16:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما و جوائینٹ سیکرٹری زاہد بخاری و ناصر سعید سیاسی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے مشترکہ بیان میں احتجاجی سیاست کو ملکی معیشت کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اورنج ٹرین کی مخالفت میں مال روڈ پر احتجاج سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں اور مال روڈ پر تجارتی ادارے احتجاج کے باعث بند ہونے سے تاجر برادری انتہائی مالی مشکلات کا شکار ہوتی ہے زاہد بخاری نے کہا کہ مال روڈ کو احتجاج روڈ نہ بنایا جائے اور مال روڈ پر احتجاج پرحکومتی پابندی کا تمام سیاسی جماعتیں احترام کریں اور مال روڈ کو سیاسی سرگرمیوں کی بجائے تجارتی سرگرمیوں کیلئے ہی استعمال کیا جائے ۔

وزیراعلیٰ کے سیاسی مشیر ناصر سعید نے کہا کہ اپوزیشن الزام تراشی کی سیاست ترک کر کے عوامی خدمت کو شعار بنائیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اس وقت کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا‘ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو سیاسی ،معاشی او رسماجی بقا کا مسئلہ درپیش ہے ایسی صورت میں اجتماعی کاوشوں سے تاریخ کا دھارا موڑاجاسکتاہے ۔

موجودہ حکومت نے گڈ گورننس ، شفافیت اور معیاری ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کا کلچر متعارف کرایاہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔چین نے پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پیکیج دیاہے -توانائی کے تمام منصوبوں میں چین کے سرمایہ کار سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔حکومت کا کام سرمایہ کاری کرنا نہیں ہوتا بلکہ سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول اوربہترین سہولتیں فراہم کرناہے۔ زاہد بخاری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوامی پالیسیوں کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے اور بہت جلد بجلی اور گیس جیسے بحرانوں پر قابو لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :