30 ڈگری زاویے پر واضح نظر آنے والی جدید کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس کی فراہمی کا آغاز

منگل 2 فروری 2016 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) محکمہ ایکسائز پنجاب نے صوبہ بھر میں تمام پرانی گاڑیوں کیلئے 30 ڈگری زاویے پر واضح نظر آنے والی جدید کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے جو روشنی کو منعکس کرنیوالی آئی ایس او سٹنڈر کے عین مطابق ایلومینیم سے تیار کردہ ہیں ،ایکسائز آفس سے انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

پلیٹ پر حکومت پنجاب کا لوگو بھی نمایاں ہے، کمپیوٹرائزڈ پلیٹس موٹر سائیکل اور رکشہ کیلئے 750 روپے جبکہ دیگر گاڑیوں کیلئے 1200 روپے میں فراہم کی جائینگی ،یکسائز آفس سے وابستہ سینئر آفیسر کے مطابق نئے کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس حکومت کی جاری کردہ نمبر پلیٹس کی خصوصیات یہ ہیں کہ وہ 7591 آئی ایس او سٹنڈر کے عین مطابق ایلومینیم سے تیار کردہ ہیں جو روشنی کو منعکس کرنیوالی ہیں 30 ڈگری زاویے پر واضح طور پر نظر آئینگی ۔

متعلقہ عنوان :