رکن اسمبلی کا اے پی ایس شہید بچوں کے نام سے منسوب”قومی دن“ منانے کا مطالبہ

منگل 2 فروری 2016 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی خان کی طرف سے پنجاب اسمبلی کے انیسویں اجلاس کے دوسرے سیشن میں ایوان میں پیش قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت 16 دسمبر کو آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کے نام سے منسوب کرتے ہوئے اسے بچوں کا قومی دن قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی کے مطابق دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے سکولوں میں سیکورٹی کے اضافی اقدامات کرنے میں تعلیمی اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ دہشت گردی مشترکہ قومی مسئلہ ہے جس کا خاتمہ مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔