آل پارٹیز قومی یکجہتی کشمیر کانفرنس کل لاہورپریس کلب میں ہوگی

منگل 2 فروری 2016 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور تحریک آزادی کشمیر کے زیر اہتمام کشمیرپر بھارتی غاصبانہ قبضے و مظالم کیخلاف آل پارٹیز قومی یکجہتی کشمیر کانفرنس کل 3فروری کو تین بجے سہہ پہر لاہور پریس کلب میں پیر سیدولی اللہ شاہ بخاری کی زیر صدارت میں ہوگی اے پی سی کنوینئرعلامہ محمد ممتاز اعوان اور علی عمران شاہین کے مطابق جے یو آئی ،جے یو پی،جماعتہ الدعوة ،مسلم لیگ،جماعت اسلامی، پی پی (بھٹو شہید)مسلم کانفرنس ،جمعیت اہلحدیث ،جمعیت اہلسنت، ملت جعفریہ،سنی علماء کونسل، سمیت ملک کی قابل ذکر15بڑی دینی و سیاسی جماعتوں کے راہنما شرکت و خطاب اور اے پی سی میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے و مظالم کیخلاف 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیر و ملک گیر ہڑتال کے حوالہ سے لائحہ عمل کے ضمن میں مشترکہ اعلامیہ کا اعلان کیا جائے گا۔