امریکی کمپنی سے 500 انجن خریداری” آرڈر“ 55 ہنگامی بنیادوں پرخریدے کی سمری تیار

مال بردار گاڑیوں سمیت تمام بند ٹرینوں کو مرحلہ وار بحال کیا جائیگا جس کا مقصد عوام کو بہتر سے بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے، ریلوے آفیسر کا انکشاف

منگل 2 فروری 2016 16:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) وزارت ریلوے کی طرف سے امریکی کمپنی سے 500 ریلوے انجن خریدنے کی”سمری تیار“ کرنے کا انکشاف ہوا ہے تاہم 55 ریلوے انجن فوری طور پر خریدے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے سے وابستہ ایک سینئر آفیسر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی کمپنی کی جانب سے مال گاڑیاں کی بحالی کیلئے فوری طور پر 55 انجن خریدنے کا آرڈر دیا جاچکا ہے جو آئندہ چند ماہ میں ریلوے سکوارڈ میں شامل ہوجائینگے تاہم وزارت ریلوے نے عوام کو بہتر سے بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے حکومت کو سمری ارسال کی ہے جس میں مزید 500 انجن خریدنے کیلئے کہا گیا ہے جو آئندہ تین سالوں میں خریدے جائیں گے۔

جو مرحلہ وار ریلوے سکوارڈ میں شامل کئے جائینگے ۔ محکمہ کے مطابق مال بردار گاڑیوں کیساتھ ساتھ مسافر گاڑیوں کی بحالی کیلئے بھی محکمہ ریلوے ہر سال مسافر کوچز اور انجنوں میں اضافہ کی حکمت عملی کے تحت ریلوے کو جدید کر رہا ہے۔ جبکہ سابقہ دور حکومت میں تمام بند کی جانیوالی ٹرینوں کو مرحلہ وار بحال کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :