جسقم کی مرکزی کال پرسندھ میں مزدوروں کادن منایاگیا

منگل 2 فروری 2016 16:18

میرپوربھٹورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) جسقم کی مرکزی کال پرسندھ میں مزدوروں کادن منایاگیا ،جسقم کے وائس چیئرمین کی جانب سے کھانے کی اشیاء ٹھیلے پررکھ کرعلی بندرچوک سے نیشنل بینک چوک میرپوربھٹورو تک فروخت کرکے مزدوروں کادن منایا،تفصیلات کے مطابق جئے سندھ قومی محاذ جسقم کی مرکزی قیادت کے کہنے پرمیرپوربھٹورو میں بھی مزدوروں کادن منایاگیا،اس سلسلے میں جسقم کے مرکزی وائس چیئرمین اسلم خیرپوری کی قیادت میں میرپوربھٹورو کے علی بندر محلہ سے نیشنل بینک چوک تک ٹھیلہ لے کراس میں کھانے کی اشیاء رکھ کرفروخت کیں اورمزدوروں کادن منایاگیا،اس موقع پرنیشنل بینک چوک پراسلم خیرپور نے خطاب کرتے ہوئے جسقم کے مرکزی وائس چیئرمین اسلم خیرپوری نے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے مزدوروں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے اورایسا مزدوروں کے ساتھ ایسا رویہ کیا جاتاہے کہ بچارے سندھ کے مزدوروں کی حالت بہت ہی پسماندہ ہوگئی ہے اورمزدورلوگ دن رات ایک کرکے ایک وقت کی روٹی لیتے ہیں وہ بھی کسی کوملتی ہے کسی کونہیں ملتی اوران کے بچے فاقہ کشی کاشکار ہوتے ہیں اس لیے ہم سندھ کے مزدوروں کادن منارہے ہیں تاکہ حکمرانوں کوپتہ چلے کہ مزدورکس طرح سخت محنت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :