حکومت کی طرف سے نہتے ملازمین پر لاٹھی چارج اور فائرنگ قابل قبول نہیں

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کیپی آئی اے ملازمین پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت

منگل 2 فروری 2016 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کراچی میں پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے نہتے ملازمین پر لاٹھی چارج اور فائرنگ قابل قبول نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ پی آئی اے پر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی جمہوری حکومت نے لازمی سروس ایکٹ نافذ کیا ہے،ضیاء الحق نے جب یہ ایکٹ لگایا تھا تو انٹرنیشنل لیٹر آرگنائزیشن نے پاکستان کی رکنیت منسوخ کر دی تھی،پی آئی اے میں لازمی خدمات ایکٹ ڈکٹیٹر لگاتے ہیں، اب بھی خدشہ ہے کہ آئی ایل او رکنیت منسوخ نہ کر دے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہیں، معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے تحریک انصاف کے قائدین سے ملاقات ہو گی، حکومت پٹرول اور اس کی مصنوعات سے ماہانہ 70 سے 72 ارب روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ خورشید شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ چوہدری نثار علی خان کے ایشو پر اسمبلی میں ہی بات ہو گی۔