کاجول اور ورون دھون شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرکے پچھتاوے کا شکار

منگل 2 فروری 2016 15:21

کاجول اور ورون دھون شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرکے پچھتاوے کا شکار

جے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کا شمار انڈسٹری کے ٹاپ ہیروز میں کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں انڈسٹری کے بیشتر اداکار انکے ساتھ اداکاری کو باعث فخر خیال کرتے ہیں۔ تاہم حالیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کاجول اور ورون دھون سپر سٹار کے ساتھ انکی گزشتہ برس18دسمبر کے روز نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم میں اداکاری کرنے پر پچھتاوے کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

بولی ووڈ لائف ڈاٹ کا م کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے بعد کاجول اور ورون بھی دلوالے کے بزنس اور مقبولیت سے ناخوش ہیں۔ اداکار ورون دھون کا کہنا ہے کہ انکی کزشتہ سال نمائش کیلئے پیش کی جانے والی دو فلمیں ”بدلہ پور“ اور ”اے بی سی ڈی2“ نے شاندار کامیابی حاصل کی تاہم دلوالے سے انکی وابستہ تمام تر امیدیں ناکام ہو گئیں۔ دوسری جانب اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ انھوں نے سوجے گھوش کی فلم کی پیشکش ٹھکرا کر روہت شیٹی کی فلم سائن کر کے کیریئر کی سب سے بڑی غلطی کی ہے۔واضح رہے روہت شیٹی کی دلوالے میں شاہ رخ خان، کاجول، ورون دھون اور کریتی سینن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے

متعلقہ عنوان :