سی ٹی ڈی نے نوشہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا

منگل 2 فروری 2016 15:15

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) سی ٹی ڈی نے نوشہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر احمد علی نامی شخص کو گرفتار کیا ہے ‘ملزم کے قبضہ سے ایک دستی بم اور ایک پستول برآمد ہوا ہے ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم خیبر ایجنسی کی کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر اسلام اور امارات اسلامیہ کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کرتا تھا اور نوشہرہ میں تخریب کاری کا منصوبہ بنارہا تھا۔ سی ٹی ڈی نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :