نیپرا نے بجلی 3روپے 83پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی

منگل 2 فروری 2016 14:30

نیپرا نے بجلی 3روپے 83پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) نیپرا نے بجلی 3روپے 83پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی‘ دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق دسمبر میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 5روپے 45پیسے فی یونٹ رہی جبکہ تقسیم کار کمپنیوں نے دسمبر میں صارفین سے 2روپے 64پیسے فی یونٹ اضافی وصولی کی۔ نیپرا ترجمان کے مطابق سی پی پی اے کے تاخیری حربوں کے باعث صارفین کو ریلیف ایک ماہ کی تاخیر سے ملے گا۔

متعلقہ عنوان :