بینظیر بھٹو قتل کیس ، سابق وزیر داخلہ رحمن ملک آئندہ سماعت پر طلب

منگل 2 فروری 2016 14:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 8فروری تک ملتوی کردی۔ منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب نے کی۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے بینظیر بھٹو قتل کیس میں استغاثہ کے دوسرے اہم گواہ کو پراسیکیوشن کی جانب سے آئندہ سماعت پر طلب کرنے کا کہا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ رحمن ملک بینظیر بھٹو قتل کیس میں استغاثہ کے دوسرے اہم گواہ ہیں جن کا نام پراسیکیوشن کی جانب سے لیا گیا جس پر عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے ان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا عدالت نے حکم دیا کہ رحمن ملک آٹھ فروری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اپنا بیان قلمبند کروائیں۔ کیس کی سماعت 8فروری تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :