حرم شریف کرین حادثے میں‌ملوث 40 ملزمان کا ٹرائل، انجینئیرز اور تکنیکی ماہرین بھی شامل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 14:22

حرم شریف کرین حادثے  میں‌ملوث 40 ملزمان کا ٹرائل، انجینئیرز اور تکنیکی ..

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) : حرم شریف کرین حادثے میں ملوث 40 ملزمان کا ٹرائل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الوطن میں شائع ہوئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرین حادثے میں ملوث چالیس ملزمان میں سے 30 کے قریب ملزمان میں تکنیکی ماہرین ، ڈائریکٹرز اور پراجیکٹ لیڈرز شامل ہیں۔ جبکہ دیگر 10 افراد پبلک سیکٹر سے تعلق رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسجدٍ حرام کے توسیع کے پراجیکٹ کی کمپنی بھی اس حادثے میں ملوث تھی۔ جس میں 107 عازمین حج شہید جبکہ 400 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ کمپنی نے پراجیکٹ کی سائٹ پر احتیاط نہیں برتی جو حادثے کا باعث بنی۔ پریس ایجنسی کے مطابق کمپنی کے عہدیداران کو قانونی چارہ جوئی مکمل ہونے پر ملک سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ مذکورہ کمپنی کو دیگر پراجیکٹس سے بھی بے دخل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :