پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب 12 بڑے سکولوں نے بھی تدریسی عمل بحال کرنے کا اعلان کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 14:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء ) پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد 12 بڑے سکولوں نے بھی تدریسی عمل بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے بھی سکول کھولنے کی تصدیق کی ہے۔پنجاب حکومت سے مذکرات کے بعد بیکن ہاوٴس، ایل جی ایس، سٹی سکول، لاکاس، لرننگ الائنس اور ایجوکیٹرزسمیت 12 بڑے سکول کھل گے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والے مذاکرات کے بعد پنجاب میں بند سکول پیر سے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم کچھ بڑے سکولز کی انتظامیہ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری طرف تدریسی عمل کی بحالی پر بچے بھی خوش نظر آئے۔ والدین کی اکثریت نے بھی تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کی حمایت کی تاہم انہوں نے سکولوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :