صوبائی حکومت علاقے کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہے ،پارلیمانی سیکرٹری گلگت بلتستان

منگل 2 فروری 2016 13:51

استور ۔ 2 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 فروری۔2016ء) گلگت بلتستان کے پارلیمانی سیکرٹری محمد شفیق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت علاقے کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہے اور عوام سے کئے گئے وعدے ہر صورت پورے کئے جائیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مچلوسے کاندے ہوشے تک روڈ کو پختہ کرنے اور مچلو تا ہلدی پل کی تعمیر کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈ مختص کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ آئندہ 2سالوں میں علاقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے اور روز گار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حلقے میں میرٹ کو مکمل طور پر بحال کیا جارہا ہے اور رشوت کلچر کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مشہ بروم کی سیاست میں تبدیلی آئے گی ،ہم نچلی سطح تک اقتدار کی منتقلی کو یقینی بائیں گے اور مسلم لیگ (ن) کا پارٹی ٹکٹ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :