ایک جانب پی آئی اے ملازمین کا احتجاج ، دوسری جانب پی آئی اے نے غیر ملکی شخص کو چیف آپریٹنگ آفیسر تعینات کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 13:00

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) : ایک جانب پی آئی اے ملازمین کا نجکاری کے خلاف ملک گیر ہڑتال احتجاج جاری ہے ، اپنے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی دھمکی دینے والے پی آئی اے نے ایک غیر ملکی کو ماہانہ پچاس لاکھ روپے کی تنخواہ پر بھرتی کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے جرمن شہری ہیڈرن برگ کو پچاس لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر پی آئی اے کا چیف آپریٹنگ آفیسر بھرتی کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ جرمن شہری کو دی جانے والی دیگر مراعات اس ماہانہ تنخواہ کے علاوہ ہیں۔ پی آئی اے ترجمان دانیال گیلانی نے بھی اس تعیناتی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے یہ قدم ضرور کچھ سوچ سمجھ کر ہی اٹھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے ملازمین پی آئی اے کی بجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ دوسری جانب جرمن باشندے نے پچاس لاکھ روپے ماہانہ کے عوض اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جرمن شہری کو پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :