کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کاارادہ نہیں، سیاسی مستقبل کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گا ،جاوید ہاشمی
منگل 2 فروری 2016 12:26
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ابھی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کاارادہ نہیں ہے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ناکافی عوام کو ریلیف نہ مل سکے گا،چارسدہ واقعہ قومی سانحہ سکول بند کرنا حل نہیں ہے سکیورٹی فراہم کرکے دہشت گردی کا مقابلہ کیا جائے،بھارت میں پٹھان کوٹ واقعہ پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک گھناؤنی سازش ہے،مسئلہ کشمیر کے حل اور پاک بھارت مذاکرات کی کامیابی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے،جنرل راحیل شریف کا مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے،کراچی آپریشن بلا امتیاز جاری رکھا جائے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار جہانیاں کے علاقہ126دس آر میں سابق ایڈ ہاک جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس (ر) چوہدری صغیر احمد ڈھلوں کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی اور امن وامان کا قیام دہشت گردی کے خاتمہ سے ہی مشروط ہے باچہ خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کاحملہ قومی سانحہ ہے لیکن دہشت گردوں کے خوف سے سکول بند کرنے کی بجائے تعلیمی اداروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرکے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے،کراچی آپریشن بلامتیاز جاری رہنا چاہیے اور اس آپریشن کے راہ میں روڑے اٹکانے والوں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.