پاک افغان سرحد کے قریب چوکی پر شدت پسندوں کا حملہ،فائرنگ کے تبادلے میں2 حملہ آ ور ہلاک،ایک اہلکار شہید

منگل 2 فروری 2016 12:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) پاک افغان سرحد کے قریب ایک چیک پوسٹ پر حملے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2 مبینہ عسکریت پسند ہلاک جبکہ فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار شہید ہوگیا،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز عسکریت پسندوں نے چیک پوسٹ پر اس وقت دھاوا بول دیا جب ایف سی اہلکار کیمپ کے اندر فرائض کی ادائیگی کیلئے تیاریوں میں مصروف تھے ،ایف سی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا جس کے نتیجے میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے،ترجمان ایف سی کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے ،عسکریت پسندوں کے قبضے سے دو ایس ایم جیز، چار دستی بم، پستول اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ،ترجمان کے مطابق اس کارروائی کے دوران ایک اہلکار بھی شہید ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :