’عمران خان میں تمہاری نوکرانی بننے کو بھی تیار ہوں‘

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 12:19

’عمران خان میں تمہاری نوکرانی بننے کو بھی تیار ہوں‘

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء): نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ قندیل بلوچ نے ایک مرتبہ پھر سے عمران خان کو شادی کی پیشکش کر دی ۔

(جاری ہے)

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قندیل بلوچ نے بتایا کہ گذشتہ دنوں عمران خان کی انگوٹھی کے بہت چرچے تھے جس کا میں نے پتہ چلوایا اور مجھے علم ہوا کہ بنی گالہ میں ”“پنکی“ نامی ایک خاتون ہیں جو خان صاحب کے اہلٍ خانہ ہی میں سے کسی شخص کی بہو بھی ہیں اور وہ دم درود کرتی ہیں۔

قندیل بلوچ کا کہا تھا کہ خان صاحب آج کل ان کے پاس کافی جا رہے ہیں اور یہ انگوٹھی بھی انہی خاتون کی دی ہوئی ہے۔ قندیل بلوچ نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کہیں اور کیوں جا رہے ہیں، کوئی بھی پتھر آپ کی قسمت نہیں بدل سکتا ، اگر کوئی آپ کی قمست بدل سکتا ہے تو وہ میں ہوں۔ اگر آپ چاہیں تو میں آپ کے گھر کی نوکرانی تک بننے کو تیار ہوں، قندیل بلوچ نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ فرمائیے: