بھارت، پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں محکمہ ڈاک کے تین اہلکار گرفتار

منگل 2 فروری 2016 12:13

بھارت، پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں محکمہ ڈاک کے تین اہلکار گرفتار

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) بھارتی ریاست راجستھان میں محکمہ ڈاک کے تین اہلکاروں کو پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ان اہلکاروں نے بھارتی فوج سے متعلق معلومات ایک پاکستانی جاسوس کو فراہم کیں تھیں،پولیس نے حراست میں لئے گئے تینوں افراد سے تفتیش شروع کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اے ٹی ایس اورسی بی آئی کی ٹیم نے گزشتہ روز پوکھرن کے پوسٹ آفس جا کر پوسٹ ماسٹر کشن پال ،انسپکٹر واسوس دیو اورکمپیوٹر آپریٹر نریندر شرما کو حراست میں لے لیا اوردفتر میں موجود دستاویزات کی چھان بین کی ،بعد ازاں مذکورہ ملازمین کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ،اوران کے گھروں کی تلاشی لی گئی ،بتایاگیا ہے کہ جودھ پور کے سنٹرل پوسٹ آفس کے سپرینیٹینڈنٹ پونا رام سے بھی اس سلسلہ میں تفتیش کی گئی ،میڈیا رپورٹ کے مطابق تینوں ملازمین پر جاسوسی کا شبہ ہے تاہم اے ٹی ایس یا سی بی آئی کی جانب سے اس سلسلہ میں کسی طرح کی تصدیق نہیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :