لاہور،گھر میں پراسرار آتشزدگی سے دو بچوں کی ماں جاں بحق

منگل 2 فروری 2016 11:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء ) لاہور کے علاقہ لیاقت آباد کے گھر میں پراسرار طور پر آگ لگنے سے دو بچوں کی ماں چل بسی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قتل سمیت مختلف پہلووٴں پر تحقیقات شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

آتشزدگی کا واقعہ لیاقت آباد کے علاقے چھوٹی پھاٹکی کے قریب ایک مکان میں پیش آیا۔ جہاں آگ سے جھلسنے کے باعث 25 سالہ عابدہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ خاتون کے اہلخانہ نے واقعہ کو قتل قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے قتل سمیت مختلف پہلووٴں پر تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :