کراچی میں سوائن فلو سر اٹھانے لگا، وائرس سے دو افراد جاں بحق

منگل 2 فروری 2016 11:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) کراچی کے نجی ہسپتال میں 83 سالہ امین باوانی 16 جنوری کو سوائن فلو میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہوا جبکہ ایک سالہ بچی سلمیٰ بھی سوائن فلو سے 31 جنوری کو جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

دونوں مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز کا کہنا ہے اگرچہ سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے تاہم اس دوران نمونیا ہو جانے سے سوائن فلو جان لیوا ثابت ہوا۔

متعلقہ عنوان :