ٹنڈومحمد خان، لڑکے کے قتل پر مظاہرین نے پولیس کویرغمال بنا لیا ،کامیاب مذاکرات کے بعد رہائی ملی

منگل 2 فروری 2016 11:39

ٹنڈومحمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء ) ٹنڈومحمد خان میں چھاپے کے دوران حیدرآباد پولیس کی ہوائی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا ،واقعے کے بعد مشتعل افراد نے9 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا۔ تاہم مقامی پولیس کے کامیاب مذاکرات کے بعد یرغمال پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروالیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹنڈومحمد خان کے ڈی ایس پی عبدالعلیم لاشاری کے مطابق گاوں ساون خان لغاری میں مغوی لڑکی کو بازیاب کرانے کیلئے حیدرآباد پولیس نے چھاپا مارا تھا تاہم مقامی افراد کی مزاحمت پر پولیس کی ہوائی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکا جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے پولیس پارٹی کے 9 اہلکاروں کو یرغمال بنایا تاہم ڈی ایس پی عبدالعلیم لاشاری نے مشتعل افراد سے مذاکرات کرکے پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرالیا۔

متعلقہ عنوان :