بلوچستان میں امن و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ سکیورٹی اداروں کی کوششوں سے صوبے میں امن بحال ہوا ہے‘ پہلی مرتبہ کسی خاتون کا بلوچستان اسمبلی کی سپیکر منتخب ہونا خوش آئند ہے

وزیراعظم نواز شریف کاسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی سے ملاقات میں گفتگو

منگل 2 فروری 2016 11:39

بلوچستان میں امن و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ سکیورٹی اداروں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ سکیورٹی اداروں کی کوششوں سے صوبے میں امن بحال ہوا ہے‘ پہلی مرتبہ کسی خاتون کا بلوچستان اسمبلی کی سپیکر منتخب ہونا خوش آئند ہے۔وہ سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی نے منگل کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور وزیراعظم کو صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی قانون سازی کی کارروائی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے میں بلوچستان سرفہرست رہے گا۔ بلوچستان میں امن و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ بلوچستان میرے دل کے بہت قریب ہے جلد ہی بلوچستان میں امن قائم ہوگا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ کسی خاتون کا بلوچستان اسمبلی کی سپیکر منتخب ہونا خوش آئند ہے۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے کہا کہ بلوچستان میں امن اور ترقی کے عمل میں وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی پر شکر گزار ہیں۔