بھارت میں سیلفی کا جنون، ٹرین کی زد میں آ کر ایک اور نوجوان ہلاک

پیر 1 فروری 2016 22:16

چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء) بھارت میں سیلفی کا جنون خطر ناک حد تک بڑھ گیا، تازہ واقعے میں تیز رفتار ٹرین کے سامنے سیلفی لیتا 17سالہ لڑکا جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق چنائی میں تیز رفتار ٹرین کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے 17سالہ لڑکا اپنی جان گنوا بیٹھا۔ گیارھویں کلاس کا طالبعلم اپنے دوستوں کے ساتھ سیر پر گیا تھا۔ گزشتہ ماہ بھی ایک لڑکی دریا کنارے سیلفی لیتے پانی میں ڈوبی۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں سیلفی سے ہونے والی ہلاکتوں میں بھارت سب سے آگے ہے جہاں 2015میں سیلفی لیتے 27افراد نے اپنی جانیں گنوائیں۔

متعلقہ عنوان :