ضلعی عدلیہ کے ججز قوانین اور حقائق کو مد نظر رکھ کر فیصلے کریں ‘ جسٹس (ر) شاہد سعید

حقائق اور قوانین پر مبنی بے خوف و خطر فیصلوں کے نتیجے میں سائلین کی مشکلات کم ،ریاست مضبوط ہوتی ہے

پیر 1 فروری 2016 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء ) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل جسٹس (ر)شاہد سعید نے کہاہے کہ ضلعی عدلیہ کے ججز قوانین اور حقائق کو مد نظر رکھ کر فیصلے کریں تاکہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں مقدمات کے دباو کو کم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

نئے بھرتی ہونے والے انتالیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تربیتی سیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججز کی تربیت کا مقصد ان کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔

حقائق اور قوانین پر مبنی بے خوف و خطر فیصلوں کے نتیجے میں سائلین کی مشکلات کم ہوتی ہیں اور ریاست مضبوط ہوتی ہے۔ججز کو چاہیے کہ نامکمل شہادت آنے کی صورت میں اضافی شہادت منگواء کر فیصلے کریں تاکہ فیصلوں میں کوئی سقم باقی نہ رہے اور انہیں چیلنج نہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے ججز کی استعداد کار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :