بڑی مچھلیوں کا تعلق جس سے بھی ہو انھیں سیاسی وابستگی کے بغیر بلا امتیاز قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا،نجیب اﷲ خان نیازی

پیر 1 فروری 2016 21:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کراچی ڈویژن کے نائب صدر و چیئرمین اینٹی کرپشن و اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن پاکستان(سندھ) نجیب اﷲ خان نیازی نے کہا ہے قیام امن کے لئے سندھ رینجرز کی کامیابیوں پر انھیں مبارکباد دیتے ہیں۔امید ہے کہ بڑی مچھلیوں کا تعلق جس سے بھی ہو انھیں سیاسی وابستگی کے بغیر بلا امتیاز قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

عوام رینجرز کی کارکردگی کو سراہاتی ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ انھوں نے کراچی کے امن کیلئے بھرپور اقدامات کئے۔کراچی کی عوام میں جہاں خوف دور ہوا ہے وہاں تاجر برادری کااعتماد بھی بحال ہوا ہے اور انشا ﷲ کراچی میں معیشت کا پہیہ پھر بھرپور طریقے سے چلے گا اور کراچی کی عوام کو اڑن کھٹولوں کے بجائے با سہولت سفر کیلئے سندھ حکومت نیند سے بیدار ہوگی۔

(جاری ہے)

کراچی گینگسٹر کی گرفتاریاں پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے اداروں کو قانون کے تحت بلا امتیاز کاروائی دینے کی سبب ممکن ہوئی ۔ عوام امید کرتی ہے کہ کراچی گینگسٹر کے پس پردہ چہرے مزید سامنے آئیں گے اور عوام کو فیصلہ کرنے میں مزید آسانی ہوگی کہ کراچی کی تباہی میں کس جماعت کا کتنا کردار تھا ،پاکستان مسلم لیگ ن کراچی کو امن کا گہوارہ بنائے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی ، جس ملزم کا کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق ہو یا سہولت کار ہو ، ایسے قانون کے مطابق کہٹرے میں لاکر فوری انصاف کو یقینی بنایا جائے۔ سنگین ملزموں کو مظلوم بنانے سے قبل ہی انصاف پر عمل درآمد کرنا اب عدلیہ کا کام ہے۔