صو بہ میں مذہبی اہم آہنگی کو فرو غ ،مستقل قا ئم رکھنے کیساتھ فر قہ واریت کو ختم کر نے کیلئے مضبو ط ضا بطہ اخلا ق تیا ر کیا جا رہا ہے ،ڈا کٹر عبدالقیو م سو مرو

پیر 1 فروری 2016 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء)وزیر اعلیٰ سندھ کے معا ون خصو صی برا ئے اوقا ف اور مذ ہبی امو ر ڈا کٹر عبدالقیو م سو مرو نے کہا ہے کہ صو بہ میں مذہبی اہم آہنگی کو فرو غ اور مستقل قا ئم رکھنے کے ساتھ ساتھ فر قہ واریت کو ختم کر نے کے لئے مضبو ط ضا بطہ اخلا ق تیا ر کیا جا رہا ہے جس میں کسی کے مذہبی جذ با ت کو مجر و ح کر نا سنگین جر م ہو گا اور یہ ضا بطہ اخلا ق تمام مکا تب فکر اور شہریو ں پر بلا تفریق لا گو ہو گا۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے جا معہ امجدیہ ، جا معہ اشرفیہ اورجا معہ احسن العلو م کے دو ر ے کے دورا ن علما ء کرا م سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہو ں نے اس حوالے سے مزیدکہا کہ صوبہ سندھ میں مدر سہ ایجو کیشن بو ر ڈ بنا ئے جا ئیں گے جس کے اندر دینی اور سا ئنسی تعلیم شا مل ہو گی جس سے مدر سو ں میں جدید سائنسی تعلیم دی جا ئی گی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ مدر سو ں میں ایسی تعلیم نہیں دی جائیں گی جس سے کسی کی دل آزاری ہو ۔

ڈاکٹر عبدالقیو م سو مرو نے کہا ہے کہ یہ خو شی کے با ت کہ اس اقدام کو تما م مکا تب فکر کے علما ء کرا م نے سراہا ہے اور مکمل تعا ون کی یقین دہا نی بھی کرا ئی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ سندھ میں صدیو ں سے مذہبی رواداری اور بھا ئی چا رہ رہا ہے اور سندھ میں کبھی بھی فر قہ واریتی عنا صر کوجگہ نہیں ملی ۔اس مو قع پر ڈا کٹر عبدالقیو م سو مرو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اس بات خا ص خیا ل رکھ رہی ہے سندھ کے اندر مذہبی اتحا د کو کوئی نقصا ن نہ پہنچے اور سندھ حکومت تما م مذہبی رہنما ؤ ں سے رابطے میں ہے ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ بہت جلد تما م مکا تب فکر کے علما ء کرا م کو ایک نقطہ پراعتما د میں لے کر ضابطہ اخلاق کا اعلا ن کیا جا ئے گا اور یہ تما م علما ء کر ام ،عوام اور حکومت سندھ کی بہت بڑ ی کا میا بی ہو گی ۔اس مو قع پر ڈاکٹر غلا م عبا س قادری ،الحا ج محمد رفیع ،مو لا نا محمد ریحا ن امجدی ،مفتی زر ولی خا ن اور دیگر علما ء کرا م بھی مو جو د تھے ۔بعدازا ں ڈا کٹر عبدالقیو م سو مرو نے جا معہ امجدیہ میں سا بق سینیٹر مر حو م مفتی ظفر علی نعما نی کے مزار پر فا تحہ خوا نی بھی کی ۔