عوام جائیں بھاڑمیں--پنجاب ا سمبلی کے ارکان کی تنخواہوں80فیصد اور مراعات میں100فیصد اضافے کا بل پیش کردیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 1 فروری 2016 21:34

عوام جائیں بھاڑمیں--پنجاب ا سمبلی کے ارکان کی تنخواہوں80فیصد اور مراعات ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل پیش کردیاگیا جبکہ ارکان نے یہ بل فوری طور پر منظور کرنے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔اس بل کی منظوری کے بعد اراکین کی تنخواہوں میں تقریبا80 جبکہ مراعات میں 100فیصد اضافہ ہوجائے گا۔ یہ بل پیر کی شام وزیر قانون نے پیش کیا جس کا اراکین نے خیر مقدم کیا ، اس مرحلے پر کچھ خواتین ارکان کا جوش اور خوشی دیدنی تھی ، بل پیش کیے جانے کے بعد حکومتی رکن ڈاکٹر فرزانہ نزیر نے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہوں میں ایک عرصے سے اضافہ نہیں کیا گیا ، اب اگر یہ بل پیش کیا گیا ہے اس کی منظوری میں تاخیر نہ کی جائے اور اسے فوری طور پر منظور کیا جائے۔

(جاری ہے)

یہ بل پیش کرتے وقت وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے ایوان میں وضاحت کی اس بل کی رو سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا ، یہ ارکان کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ نہیں ہے بلکہ ان کی تنخواہوں اور مراعات کو دوسری اسمبلیوں کے مساوی لایا گیا ہے ، یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ اسمبلی کے ارکان کے ساتھ ساتھ اسمبلی کے سٹاف کی تنخواہوں میں اضافہ بھی کیا جانا تھا لیکن اس ضمن میں مکمل خاموشی سامنے آنے پر اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملے کے چہروں پر مایوسی دیکھی گئی۔

متعلقہ عنوان :