سوئی نادرن اور یوفون کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 1 فروری 2016 20:58

سوئی نادرن اور یوفون کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01فروری۔2016ء)سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لیمٹیڈ اور یوفون کے درمیان سال2016کے لیے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب ایس این جی پی ایل کے مرکزی دفترکشمیرروڈپر منعقدہوئی جس میں سوئی گیس کی جانب سے ایم ڈی سوئی نادرن عامرطفیل اور جنرل منیجرسوئی گیس اعظم وزیرجبکہ یوفون کی جانب سے چیف آفیسراحمدکمال‘جنرل منیجرعاطف اسحاق‘ریجنل ہیڈمسٹرکاشف‘زونل منیجراحترام الحق اور منیجرکارپوریٹ واصف علی نے شرکت کی -معاہدے کے تحت سال2016کے دوران سوئی گیس کمپنی یوفون کی جانب سے آفرکردہ خصوصی سروسسزاور روایتی موبائل فون سروس استعمال کرئے گا-