اے این ایف کی 6مختلف کاروائیاں ، 37.5 کلوگرام ہیروئن ، 4000نشہ آور گولیاں اور 14.5کلوگرام چرس بر آمد
7ملزمان گرفتار ، اسمگلنگ میں استعمال ہونیوالی2گاڑیاں قبضے میں لے لیں برآمد شدہ منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباًساڑھے 7کروڑ روپے بنتی ہے
پیر 1 فروری 2016 20:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) اے این ایف نے منشیات کے خلاف مہم کے دوران راولپنڈی، لاہو ر، پشاور اور کراچی کے علاقوں سے6مختلف کاروائیوں کے دوران 37.5 کلوگرام ہیروئن ، 4000نشہ آور گولیاں اور 14.5کلوگرام چرس بر آمدکر لی جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 7ملزمان کو گرفتار کر لیا اورمنشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی2گاڑیاں قبضے میں لے لیں، برآمد شدہ منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباًساڑھے 7کروڑ روپے بنتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف راولپنڈی نے ایک اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کوہ نور ملز بس سٹاپ ، جی ٹی روڈ ، راولپنڈی پر ایک سوزوکی پریمیو کارکو قبضے میں لے کر اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 10کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی اور پشاور کے رہائشی عرفان اللہ اور رومان درانی نامی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے)
اے این ایف لاہور ائیر پورٹ ٹیم نے ائیرکارگو آفس ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ ، لاہور سے برطانیہ جانے والی ایک شپمنٹ کو قبضے میں لے کر اس میں موجود گارمنٹس کے کارٹن میں چھپائی گئی 6.5کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔
ابتدائی تفتیش کے بعد عزیر خورشید اور امان اللہ نامی لاہور کے رہائشی 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے این ایف لاہور روڈ چیک ٹیم نے شیر شاہ ٹول پلازہ ، ملتان کے قریب ایک ہینو ٹرک کی تلاشی کے دوران اس کے مصنوعی چھت میں چھپائی گئی 11.7 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ گاڑی میں موجود حبیب اللہ نامی شخص کو بھی موقع سے گرفتار کر لیاگیا۔اے این ایف پشاور نے موٹر وے ٹول پلازہ ، پشاور کے قریب سے میری خیل نامی خیبر ایجنسی کے رہائشی ملزم کو حراست میں لیا جبکہ وہ پشاور سے راولپنڈی جانے والی ایک مسافر گاڑی میں سوار تھا اور اس کے ذاتی قبضے سے 2.8کلوگرام چرس برآمد کر لی۔اے این ایف کراچی ائیر پورٹ ٹیم نے جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ ، کراچی پر شبیر حسین نامی کراچی کے رہائشی شبیر حسین نامی کراچی کے رہائشی ملزم کو حراست میں لیااور اس کے سامان کی تلاشی کے دوران اس میں موجود تھرماس میں چھپائی گئی 4000 نشہ آور گولیاں (وزنی 1.17کلوگرام) برآمد کر لی۔ ملزم ائیر عریبیہ کی فلائیٹ نمبر G9-548 سے شارجہ روانہ ہو رہا تھا۔اے این ایف کراچی بندر گاہ ٹیم نے اطلاعات پر مبنی کاروائی کے دوران سری لنکا روانہ کئے جانے والے کنٹینر کو تحویل میں لے کر اس میں روانہ کی جانے والی مہندی کی پیٹیوں سے 21 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی ۔ تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک بھر میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم
-
اس وقت عہدوں میں نہیں الجھنا چاہیے، میری گورنر شپ کا سفر سب کے سامنے ہے،گورنر سندھ
-
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماءاخونزادہ چٹان پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا
-
’سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا، جگ ہنسائی سے بچا جائے‘
-
پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے ”ہمت کارڈ“ اور”نگہبان کارڈ“جاری کرنے کافیصلہ
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال
-
جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف انکوائری، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی معاملے پر کمیٹی بنادی گئی
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.