ریسکیو1122سیالکوٹ کے زیر اہتمام فائر ریسکیوکیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پیر 1 فروری 2016 20:42

سیا لکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء ) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122سیالکوٹ کے زیر اہتمام فائر ریسکیوکے لئے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس میں پنجاب بھرسے شعبہ فائر فائیٹنگ اور پبلک سیفٹی کے ماہرین نے ریسکیو1122سیالکوٹ کے تمام اسٹیشن انچارجز ،شفٹ انچارجز اور فائر ریسکیورزعملہ سے خطاب کیا۔تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک اور ہدیہ نعت بحضور سرور کونین ﷺ سے ہوا۔

ورکشاپی تقریب کی صدارت اسد اعجاز کوآرڈینیٹر تھنکرز فورم سیالکوٹ نے کی جبکہ مہمان خصوصی سید عابد حسین (تمغہء شجاعت)ریٹائرڈ فائر آفیسر و بانی آل پنجاب فائر ایمپلائیزفیڈریشن تھے۔اس موقع پر غلام محمد ناز (تمغہء امتیاز ) ریٹائرڈ اسسٹنٹ فائر آفیسر راولپنڈی،چوہدری عزیز احمد سابقہ فائر آفیسر راولپنڈی و ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گجرات،راجہ محمد الطاف ریٹائرڈ چیف فائر آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور،محمد جمیل جنجوعہ ریٹائرڈ ڈویژنل وارڈن سول ڈیفنس سیالکوٹ وریسکیوڈسٹرکٹ وارڈن سیالکوٹ،محمد منشاء بٹ صدر آل پنجاب فائر ایمپلائیز فیڈریشن، محمد سلیم سلہریا ریٹائرڈ اسسٹنٹ فائر آفیسر سیالکوٹ۔

(جاری ہے)

غلام مصطفےٰ ریٹائرڈاسسٹنٹ فائر آفیسر سیالکوٹ،خواجہ سرفراز ریٹائرڈپی-اے ٹومئیرمیونسپل کارپوریشن نے خطاب کیا اور اپنی پیشہ وارانہ خدمات کی روشنی میںآ گ کے حادثات سے نبردآزما ہونے سے متعلق اظہار خیال فرمایاتقریب کے مہمان خصوصی سید عابد حسین (تمغہء شجاعت)نے اپنے خطاب میں فائر ایمرجنسی کے دوران آپریشنل کمانڈ اور آپریشنل حکمت عملی پر روشنی ڈالی اور ریسکیوعملہ پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ تربیت اور مشقوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتے رہیں۔

صدر مجلس اسد اعجاز نے ورکشاپ کے انعقاد کو انتہائی خوش آئند اور نوجوان فائر ریسکیو عملہ کے لئے انتہائی مفید قرار دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیالکوٹ سید کمال عابدنے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر سینئر فائر آفیسرز کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ ریسکیو1122 سیالکوٹ کے تمام اہلکار اپنی پیشہ وارانہ خدمات کی انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے سیالکوٹ کی عوام کے بھر پور تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :