عمران خان 4 فروری کو کراال چوک میں کشمیر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کا افتتاح کریں گے
پیر 1 فروری 2016 20:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان 4 فروری صبح 11:30 بجے کرال چوک میں کشمیر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کا افتتاح کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ یہاں پاکستان تحریک ا نصاف کے چئیرمین عمران خان اور آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے درمیان ایک تفصیلی ملاقات میں کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین ، مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق ،کشمیر پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر ظفر انور،مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر عمران خان کو کشمیر پی ٹی آئی کے تنظیمی امور،عوامی رابطہ مہم، آزاد کشمیر میں آئندہ آنے والے انتخابات پرمکمل بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن ہر لحاظ سے بڑی اہمیت کے حامل ہیں اس لئے کشمیر پی ٹی آئی کے نوجوانوں اور کارکنوں تک میرا پیغام پہنچائیں کہ وہ اس کی بھرپور تیاری کریں۔
اس موقع پر ملاقات میں مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات میں بین الاقوامی، قومی، اور ملکی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔*متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.