سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 1 فروری 2016 20:33

سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع کر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 3 ماہ کے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز اختیارات میں 2 ماہ کی توسیع کی منظوری کی سمری بھجوائی گئی تھی تاہم اب وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے رابطہ کرنے کے بعد وزیر اعلی سندھ نے رینجرز اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :