مہمند ایجنسی تحصیل امبار زندگی کی بنیادی سہو لیات سے محروم

لڑ کیوں کے لیے کو ئی مڈل یا ہا ئی سکول نہیں ،پا نی ،بجلی اور صحت کے مسائل نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا

پیر 1 فروری 2016 20:32

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) مہمند ایجنسی تحصیل امبار زندگی کی بنیادی سہو لیات سے محروم ہے۔لڑ کیوں کے لیے کو ئی مڈل یا ہا ئی سکول نہیں ہے۔پا نی ،بجلی اور صحت کے مسائل نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔تحصیل امبار کے لوگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے محروم ہیں۔ایجنسی سے منتخب ایم این اے نے کھبی علا قے کا دورہ نہیں کیا۔

ان خیالات کا اظہار تحصیل امبار کے علاقہ پا مپو خہ سے تعلق رکھنے والے گل شیر اور بہا در شیر نے مہمند پریس کلب میں صحا فیوں سے با ت چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں بہت سے مسائل ہیں لیکن اس میں سب زیادہ اہم اور تو جہ طلب مسئلہ صحت کا ہے ۔ہم اپنے مر یضوں یا ایمر جنسی کی صورت میں زخمیوں کو با جوڑ ایجنسی یا شبقدر لے جا تے ہیں جو علاقے کے عوام کے لیے شدید مشکلات کا با عث بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں لڑ کیوں کی تعلیم کے لیے کو ئی مڈل یا ہا ئی سکول نہیں ہے جس کی وجہ سے یہاں لڑ کیاں تعلیم حا صل کر نے سے محروم رہتی ہیں ۔اس کے علاوہ پا نی کا مسئلہ جو ں کا توں رہتا ہے اور لو گ دور دراز سے پا نی لا نے پر مجبور ہیں۔علاقے میں پکی سڑکیں نہ ہو نے کی وجہ سے لو گوں کو امد و رفت میں شدید مشکلات در پیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی تو چو بیس گھنٹوں میں ایک دو گھنٹے سے زیادہ نہیں ہو تی ہے جس سے بھی کا فی مشکلات پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایجنسی سے منتخب ممبر قو می اسمبلی نے کھبی بھی ہمارے علاقے کا دورہ نہیں کیا اور نہ یہاں کے مسائل کی طرف تو جہ دی۔انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے متا ثرہ افراد چیکوں کی وصولی کے لیے یکہ غنڈ تک اتے ہیں جس پر ہمارا تین ہزار تک خر چہ اتا ہے جو کہ علاقے کے غریب لو گوں کے سا تھ زیا دتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقہ بے نظیر انکم سپورٹ سے با لکل محروم ہیں اور ہیاں پر سرے سے سروے ہی نہیں ہو ئی ہیں حا لا نکہ یہ نہایت پسماندہ علاقہ ہے۔انہوں نے پولیٹیکل انتظا میہ اور گور نر کے پی کے و اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :