حکمران مہنگائی اوربد امنی کی ماری غریب عوام کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ان کی دعائیں لیں‘پروفیسر عبدالستار حامد

پیر 1 فروری 2016 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء ) حکومت عوام کے مفاد کو اولین ترجیح دے، پٹرولیم کی قیمتوں میں حکومتی کمی ناکافی۔ عالمی منڈی کے مطابق سستی کی جائیں تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے ناظم اعلیٰ میاں محمود عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اوگرا کی سمری مسترد کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔

حکمرانوں کو چاہیے کہ مہنگائی اوربد امنی کی ماری غریب عوام کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ان کی دعائیں لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس نے پانچ روپے ملنے والا ریلیف ضائع کر دیا ہے جو سراسر ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس اور قیمتیں مزید کم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :