پنجاب میں اسکولوں کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل ، والدین بلاخوف بچوں کو اسکول بھیجیں‘ رانا مشہود احمد

چائلڈ لیبرسے دنیا میں بدنامی ہوتی ہے اس کے خاتمے کے لیے تعلیم ضروری ہے‘ وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب

پیر 1 فروری 2016 19:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اﷲ نے کہا ہے کہ پنجاب میں اسکولوں کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل ہیں، والدین بلاخوف بچوں کو اسکول بھیجیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میں اسکولوں کی سکیورٹی سے متعلق انتظامات اور معاملے پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثنا اﷲ کا کہنا تھا کہ سکول مالکان کے تحفظات دور کرکے نجی اسکولوں کو کیٹگریز میں تقسیم کردیا گیا ہے، تعلیمی اداروں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ والدین بلاخوف بچوں کو اسکول بھیجیں، ہمار ے بچے محفوظ ہیں۔چائلڈ لیبر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ لیبرسے دنیا میں بدنامی ہوتی ہے اس کے خاتمے کے لیے تعلیم ضروری ہے۔