رائیونڈ میں مضر صحت کیک کھانے سے دو کمسن بہنیں جاں بحق ،تین کی حالت نازک

بچیوں کی موت فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے ہوئی‘ ہسپتال ذرائع /پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی

پیر 1 فروری 2016 19:08

رائیونڈ میں مضر صحت کیک کھانے سے دو کمسن بہنیں جاں بحق ،تین کی حالت ..

رائیونڈ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) رائیونڈ میں مضر صحت کیک کھانے سے دو کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں جبکہ تین کی حالت نازک ہے ۔رائیونڈ کی ریلوے کالونی میں رہائش پذیر شہزاد نامی شخص گولیاں ٹافیاں بیچ کر بچوں کا پیٹ پالتا ہے۔

(جاری ہے)

شہزاد کے مطابق اس کی پانچ بیٹیوں نے کیک کھایا جس سے ان کی حالت بگڑ گئی ،بچیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈیڑھ سالہ آمنہ اور چار سالہ طیبہ دم توڑ گئیں جبکہ تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بچیوں کی موت فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے ہوئی،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ۔