حکومت کا پٹرول کی قیمتوں میں صرف 5روپے کم کرنا شرمناک عمل ،عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے ، متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ

پیر 1 فروری 2016 19:04

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء ) متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ زون کے زونل انچارج ملک جنت گل کاکڑ ،جوائنٹ انچارجز ملک نوراحمد شاہوانی ،یاسر فہیم بھائی واراکین زونل کمیٹی ملک عبدالرحمٰن دہوار ،نوراﷲ سمالانی ،حاجی نفیس بابر ودیگر نے حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پٹرول کی قیمتوں میں انتہائی کم کمی کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے پٹرول کی قیمتوں میں صرف 5روپے کم کرنا شرمناک عمل اور عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف قراردیا انہوں نے کہا کہانٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جس تیزی سے کمی آرہی ہے حکومت عوام دشمن پالیسی کے تحت ا’سی تناسب سے قیمتیں کم نہیں کررہی ہے ۔

اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرو ل ،ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تقریباََ80فیصد کم ہوچکی ہیں اوراس وقت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15سالوں کی سب سے کم قیمت پرہیں لیکن افسوسناک عمل یہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا فائدہ پاکستان کے عوام کو نہیں دیا جارہا ہے اور جب انٹرنیشل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی تھیں تو حکومت پاکستان بھی اسی شرح سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھارہی تھیں۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی اور دیگر مسائل میں بہت تیزی سے اضافہ ہو ا انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کوپہنچائیں اور اس سلسلے میں ماضی کی پالیسیوں کو ترک کرکے صرف عوام کی مفاد کی پالیسی کو اختیار کیا جائے ۔ایم کیوا یم کوئٹہ کے زونل انچارج ملک جنت گل کاکڑ واراکین زونل کمیٹی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انٹرنیشل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے پاکستان میں فوری اورقیمتیں کم از کم25روپیہ کم کی جائیں ۔اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوامی سطح پر لوگوں کو یقینی طور پر مستفید کرے۔

متعلقہ عنوان :