ایف آئی اے نے ملیر میں نادرا کے ایگزیکٹو آفس میں کارروائی کرکے ڈی ای او کو گرفتار کرلیا

پیر 1 فروری 2016 19:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملیر میں نادرا کے ایگزیکٹو آفس میں کارروائی کرکے ڈی ای او کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے ملیر کے نادرا ایگزیکٹو آفس میں کارروائی کرکے ڈی ای او عبداﷲ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم نے عجب خان نامی افغانی شہری کو قومی شناختی کارڈ جاری کیا تھا ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عجب خان نے قومی شناختی کارڈ پر پاسپورٹ بھی حاصل کیا اور اب یہ افغانی شہری سعودی عرب میں ملازمت کررہا ہے ۔ملزم پر پہلے بھی تارکین وطن کو شناختی کارڈ بناکر دینے کے الزامات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :