چونیاں سے منتخب ہونیوالے آزاد امیدواروں کا مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 1 فروری 2016 18:52

چونیاں (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01فروری۔2016ء) وارڈ نمبر11کے آزاد امیدوار حاجی محمدبلال ہاشمی نے دیگر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ اس موقعہ پر ایم این اے رانامحمداسحاق خاں اور ایم پی اے شیخ علاﺅالدین کے علاوہ سابق ناظم اور انجمن تاجراں کے مرکزی صدر صوفی محمدحنیف، سابق تحصیل ناظم سردارشعیب عالمگیر، سیدنادر ندیم، ملک جعفرحسین، راناکاشف اور نومنتخب بلدیاتی اراکین باﺅ کامران عادل، حاجی محمدارشد، میاں محمدنسیم ایڈووکیٹ، عبدالرشید رحمانی، چوہدری عبدالغفارودیگر شامل تھے۔

ایم این اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوفی محمدحنیف سے میراتعلق سیاسی نہیں بلکہ ذاتی ہے۔ جو ہمیشہ قائم رہے گا اور چونیاں کی تعمیر و ترقی کے سلسلہ میں ان سے مشاورت جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کا چیئرمین، وائس چیئرمین اتفاق رائے سے منتخب ہونگے اور عوامی اور مسلم لیگی رائے شامل ہوگی۔ ایم پی اے شیخ علاﺅالدین نے کہا کہ آئندہ انتخابات سے قبل چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ بن چکا ہوگا۔ دونوں منتخب نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کی وہ چونیاں کے مسائل کے سلسلہ میں ہمیشہ کوشاں رہیں گے اور کونسلرمحمدبلال ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت خوش آئند قدم ہے جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں-

متعلقہ عنوان :