پٹرول کی قیمت 40روپے فی لٹر مقرر کی جائے ، سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور

قرار داد نثار کھوڑو اور اپوزیشن نے مشترکہ طور پر پیش کی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک براہ راست تک پہنچنا چاہیے ،نثار کھوڑو

پیر 1 فروری 2016 18:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) سندھ حکومت نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے پیش نظر پیٹرول 40 روپے فی لیٹر کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے باقاعدہ آغاز پر سینئیر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے اسمبلی میں معمول کی کارروائی معطل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی قرارداد پیش کی۔

جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا جارہا ۔ جس لئے ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 40 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے۔

متعلقہ عنوان :