کراچی : بچی زیادتی و قتل کیس میں ملزمان کی گرفتاریاں تفتیش جاری

پیر 1 فروری 2016 18:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شادی ہال سے ملنے والی بچی کی لاش کی میڈیکل رپورٹ آگئی ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ شادی ہال کے منیجر سمیت دس افراد زیرحراست تفتیش جاری ،دو ویٹرز کی گرفتاری کے لیے اندرون سندھ چھاپے مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں واقع شادی ہال سے ملنے والی بچی کی لاش کی میڈیکل رپورٹ موصول ہو گئی ہے جس کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے شادی ہال کے ایک ویٹرکو اندرون سندھ سے گرفتار کرلیاہے جبکہ شادی ہال کے منیجر سمیت دس ملازمین کو پہلے ہی حراست میں لے چکی ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب ایس پی اورنگی ٹاؤن علی آصف نے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ شادی ہال کا جائزہ لیا اور شواہد اکٹھے کیے۔ یاد رہے کہ دوروز قبل شادی ہال میں تقریب کے دوران بچی لاپتہ ہوگئی تھی جس کی لاش اتوار کو شادی ہال کے پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔ چھ سالہ بچی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے کے بعد پولیس کی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس نے شادی ہال کے مالک کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :