Live Updates

پٹرول سستا یا مہنگا ہونے سے پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا،حلیم عادل شیخ

یہ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے انہیں صرف اپنے جرائم پیشہ افراد کو بچانے کی فکر ہے ،رہنما پاکستان تحریک انصاف

پیر 1 فروری 2016 18:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مظلوم عوام کی آواز بن چکی ہے ،پٹرول سستا یا مہنگا ہونے سے پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔یہ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے انہیں صرف اپنے جرائم پیشہ افراد کو بچانے کی فکر ہے عمران خان کا ساتھ اس لیے دیا کہ وہ مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کی بات کرتا ہے ان کے مسائل کو حل کرنے کی بات کرتا ہے ،ہم عمرا ن خان کے پیغام کو اپنا نعرہ بناکر سندھ کے کونے کونے میں جائینگے، سندھ کی نشستوں سے اس بار تحریک انصاف کا امیدوار بھاری تعداد میں کامیاب ہوگا،PTIمخالف سیاسی جماعتوں کے لیے خوف کی علامت بن چکی ہے کیونکہ یہ جان چکے ہیں ہیں کہ PTI کاووٹر ہر گھر میں موجود ہے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ظلم کا نظام اور اس کے خاتمے کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد علی سوسائٹی تحریک انصاف کے نئے سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں معمولی کمی کرکے قوم پر احسان نہ کرے پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات میں 80فیصد کمی ہوئی ہے حکمران خدا کا خوف کریں اور لوٹ مار کو ایک طرف رکھتے ہوئے عوام کو عالمی طرز کے مطابق ریلیف فراہم کریں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اگر اس ملک کی عزت اور حرمت کا خیال ہے تو وہ باریاں لینے والے روایتی سیاستدانوں کو ووٹ نہ دیں ،انہوں نے قیام پاکستان کے ستر سالوں میں ان دوبڑی جماعتوں کوبہت آزمایا ہے مگر ان کو سوائے زلت اوررسوائی کے کچھ حاصل نہ ہوا ہے یہ لوگ صرف اپنے من پسندلوگوں کو نوازنے کے لیے حکومتیں بناتے ہیں عوام کس حال میں ہے انہیں اس بات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات