آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کو امریکا طلب کرلیا

سابق صدر رینجرز کے ہاتھوں عزیر بلوچ سے متعلق بھی بات چیت کریں گے ،ذرائع

پیر 1 فروری 2016 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو امریکا طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکا میں سابق صدرآصف علی زرداری پارٹی رہنماوٴں سے ملکی صورت حال پر بات چیت کریں گے ۔گزشتہ روز آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی امریکا طلب کیا تھا ۔ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت سے سابق صدر زرداری رینجرز کے ہاتھوں گرفتار لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ سے متعلق بھی بات چیت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :