شارجہ پولیس نے بیوی کا قتل کرنے والے پاکستانی شخص کو گرفتار کر لیا
سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 17:08
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) : شارجہ پولیس نے بیوی کو چاقو کے وار سے قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ 42 سالہ پاکستانی شخص نے اپنی اہلیہ سے لڑائی کے بعد اُسے قتل کیا۔ 42 سالہ شخص نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کے جسم کے متعدد حصوں پر چاقو کے وار کیے جس سے وہ موقع ہی پر دم توڑ گئی ۔ شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن روم میں موصول ہونے والی کال میں ہمیں اس واقعہ کی اطلاع دی گئی جس کے بعد شارجہ پولیس اہلکار فرانزک ٹیم اور ایک ایمبولینس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں دو افراد نے قاتل شخص کو جکڑ رکھا تھا۔
مجرم کے ساتھ اپارٹمنٹ میں رہنے والے عینی شاہد نے بتایا کہ میں نے دونوں میاں بیوی کے مابین لڑائی جھگڑے کی آوازیں سُنیں ، میرے دروازا کھٹکھٹانے پر انہوں نے دروازہ نہیں کھولا جس کے کچھ دیر بعد ہی کمرے کے دروازے سے خون باہر آنا شروع ہو گیا جس پر میں نے دروازہ توڑا تو مجرم کی بیوی کو مردہ حالت میں پایا۔(جاری ہے)
عینی شاہد نے بتایا کہ مجرم نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن میں نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر پولیس کے آنے تک اسے جکڑے رکھا۔ پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے فرانزک لیب بھجوا دیا ہے ، تاہم ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بیوی کو جسم کے متعدد حصوں میں چاقو کے وار کر کے قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.