سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس صارفین کو بھیجے جانے والے بلوں سے گیس صارفین بلبلا اٹھے

پیر 1 فروری 2016 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس صارفین کو بھیجے جانے والے بلوں سے گیس صارفین بلبلا اٹھے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ محکمہ سوئی نادرن گیس کمپنی نے ماہ جنوری 2016ء کے گیس بل جو گیس صارفین کو ارسال کیے ہیں ان میں پندرہ سے پچیس ہزار روپے کی اضافی رقم ڈال دی گئی ہے جس سے صارفین میں شدید غحمہ و غلے کی لہر دوڑ گئی ہے اور گیس صارفین کی بڑی تعداد جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

بلوں کی درستگی کے لیے گیس کسٹمرز سروس پہنچ گئیں۔ صارفین کا کہنا تھا کہ جب انہیں ماہ جنوری میں گیس فراہم ہی نہیں کی گئی تو انہیں بڑی رقوم کے بل کیوں بھیجے گئے ہیں۔ صارفین نے یہ بھی شکائت کی ہے کہ سوئی نادرن گیس کا عملہ ان کی کوئی بات سننے کو تیار نہیں جبکہ سوئی نادرن گیس کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ کی جانب سے اضافی بلز بھیجے جانے کی وجہ سوئی نادرن گیس کمپنی کے مالی خسارے کو پورا کرنے کی کوشش ہے محکمہ کے لائن لاسز سمیت چوری کی جانے والی گیس کی قیمت بل ادا کرنے والے صارفین سے وصول کی جارہی ہے۔