برمنگھم کے 6 اسکولوں میں بم کی اطلاع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 16:42

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء): برمنگھم کے چھ اسکولوں میں بم کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق برمنگھم کے چھ اسکولوں میں بم کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ان چھ اسکولوں میں ملالہ یوسفزئی کا اسکول بھی شامل ہے۔ ملالہ یوسفزئی بر منگھم کے ایج بسٹن ہائی اسکول میں زیرٍ تعلیم ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ برطانیہ کو انتہاپسند تنظیم داعش کی جانب سے دہشت گردی کی سنگین دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ بر طانوی میڈیا کے مطابق آج صبح 8 بجے کے قریب اسکولوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی تھیں۔ تاہم کالز کے بعد اسکارٹ لینڈ یارڈ حرکت میں آگئی ہے اور اسکولوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔